ETV Bharat / state

'مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی مداخلت پر دہلی کبھی راضی نہیں ہوگی'

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے امریکی صدر کے کشمیر مسئلے کے حوالے سے ثالثی کرنے کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ دہلی کشمیر مسئلے کے حل کے لیے تیسرے فریق کی مداخلت پر کبھی راضی نہیں ہوگی اگر ہوگی تو وہ بہت اچھا ہوگا۔

پیپلز کانفرنس کے چئیرمین سجاد لون
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 5:57 PM IST

سجاد لون نے کہا کہ بات چیت ہی مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے اور دنیا میں بات چیت کے بغیر آج تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عام کشمیری کے انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جارہا ہے۔
سجاد لون نے ان باتوں کا اظہار یہاں مہجور نگر میں جمعرات کے روز ایک پارٹی تقریب کے حاشئے پر میڈیا کے ساتھ کیا۔
لون نے کہا: 'امریکی صدر کا مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرنے کا بیان ایک انٹرنیشنل معاملہ ہے اگر ہوجائے تو بہت اچھا ہے لیکن دہلی اس پر کبھی راضی نہیں ہوگی، بھارت کا موقف ہے کہ تیسرے فریق کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے، تشدد کے ذریعے ایک دوسرے کو جواب دینے سے بہتر اور مہذبانہ طریقہ یہ ہوگا کہ بات چیت سے مسائل کو حل کیا جائے'۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں آج تک کسی بھی مسئلے کو بات چیت کے بغیرحل نہیں کیا گیا ہے۔
سجاد لون نے کہا کہ سخت گیر اپروچ اختیار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: 'سخت گیر اپروچ اختیار کرنے سے مسئلہ کو دبایا جاسکتا ہے لیکن حل نہیں کیا جاسکتا ہے، دبانے سے بیماری دور نہیں ہوتی ہے بلکہ ادھر کی ادھر ہی رہ جاتی ہے'۔
قبل ازیں انہوں نے پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: 'عمر عبداللہ جو ہر بات پر ٹویٹ کرتا ہے کدھر ہے، شرم کی بات ہے کہ دہلی میں ملاقات مانگ رہے ہیں جو الزام ہم پر لگاتے تھے آج خود دہلی میں ملاقات مانگ کر پرانے ہی تنخواہ پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاست داں جھوٹ بولتا ہے، لندن میں ، امریکہ میں، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش میں، لیکن قوم کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمیز کرے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.