ETV Bharat / state

'نجی ہسپتالوں یا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی پر کوئی پابندی نہیں' - جموں و کشمیر مین کورونا وائرس کا اثر

جموں و کشمیر میں گھروں میں زیر علاج عام مریضوں یا نجی اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت نے اس طرح کی افواہوں کو مسترد کیا ہے۔

3
3
author img

By

Published : May 5, 2021, 8:36 PM IST

سرکاری ترجمان نے ایسی تمام افواہوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے ضرورت کے مطابق مریضوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں غلط ہیں کہ جموں و کشمیر میں نجی ہسپتالوں یا طبی ضرورت کے افراد کو آکسیجن کی فراہمی پر کوئی پابندی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 'ان بیماروں کے لیے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے جنہیں گھریلو قرنطینہ کے دوران آکسیجن کی ضرورت ہے یا ان مریضوں کو جو کہ کسی دیگر تکلیف میں مبتلا ہو کر آکسیجن کے سہارے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے کہا کہ ایک جانب جہاں ہسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں دن دبہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں آکسیجن کا غلط استعمال یا ذخیرہ اندوزی بھی جاری ہے۔

حکومت کو حال ہی میں بلیک مارکیٹنگ اور آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں معلومات بھی موصول ہوئی ہیں جس پر نکیل کسنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ منتخب کنٹرول رومز میں ڈاکٹر کا مطلوبہ نسخہ پیش کرنے کے بعد آکسیجن سے بھرے سلنڈر فراہم کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.