ETV Bharat / state

NIT Students Design Go Kart Racing Model: این آئی ٹی سرینگر نے تیار کیا پہلا گوکارٹ ریسنگ ماڈل

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 2:28 PM IST

تمل ناڈو میں منعقد ہونے والے آل انڈیا گور کارٹ ریس مقابلے میں پہلی مرتبہ این آئی ٹی سرینگر کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ گو کارٹ ریسنگ ماڈل بھی شامل ہوگا۔ NIT Students Srinagar Desing Go Kart Racing Model

این آئی ٹی سرینگر نے تیار کیا پہلا گوکارٹ ریسنگ ماڈل

  • We are excited to announce that "Team Garuda" from the Mechanical Engineering Department of National Institute of Technology Srinagar has designed and built their first racing model - the G-01 for the Go Kart Design Challenge. pic.twitter.com/hfgVbk5CKv

    — NIT Srinagar (@nitsriofficial) April 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے 25 طلباء نے کشمیر کا پہلا گو کارٹ ریسنگ ماڈل (جی -01) تیار کر لیا ہے۔ یہ آل انڈیا گو کارٹنگ مقابلے میں حصہ لے گا جو اگلے ہفتے کوئمبٹور، تمل ناڈو میں منعقد ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق رجسٹرار پروفیسر سید قیصر بخاری اور انچارج ڈائریکٹر این آئی ٹی، سرینگر، پروفیسر ایم ایف وانی نے ٹیم گرودا کے پہلے ریسنگ ماڈل (جی -01) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تقریب میں سبھی ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 طلباء کی ٹیم کو شعبہ مکینیکل کے سربراہ پروفیسر عدنان قیوم نے جمع کیا اور وہ ڈاکٹر ایچ ایس پالی اور دنیش کمار راجندرن کی رہنمائی میں گزشتہ کچھ مہینوں سے کیمپس میں پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گو کارٹ میں بجاج پلسر 150 انجن استعمال کیا گیا ہے جسے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ڈیزل ایندھن پر چلتا ہے اور اس کی ٹاپ اسپیڈ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

این آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں سڑک پر چلنے سے قبل، آزمائشی رن کامیابی سے مکمل ہو گیا سبھی معیاری جانچ پڑتال، ٹیسٹ وغیرہ مکمل/پاس کر لئے گئے۔ ٹیم گروڑا کے ماڈل کی تعریف کے حوالہ سے انچارج ڈائریکٹر پروفیسر ایم ایف وانی نے کہا کہ ’’یہ پورے انسٹی ٹیوٹ کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ پہلی بار ہے کہ طلباء نے گو کارٹ ماڈل تیار کیا ہے۔ یہ ابھی شروعات ہے اور بہت کچھ آنے والا ہے۔ ہمارے طلباء دن رات اختراعات پر کام کر رہے ہیں اور ہم کیمپس میں اپنے انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔‘‘

ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر، پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش سہگل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’حالیہ دہائیوں میں گو کارٹ کشمیر میں ایک نیا ایڈیشن ہے اور یہ جنوبی بھارت کی ریاستوں میں زیادہ مقبول ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’وادی میں اختراعات کا رجحان ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہو رہا ہے اور ہمارے طلباء اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Engineer Developed Solar Car : سرینگر کے انجینیئر کا انوکھا کارنامہ

ادھر، ٹیم گروڈا کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر دنیش کمار راجندرن، نے کہا کہ ’’یہ اُس محنت اور اختراع کا بین ثبوت ہے جو این آئی ٹی سرینگر کی شناخت ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری ٹیم تمل ناڈو میں کیری موٹرز کوئمبٹور کے ذریعہ منعقد ہونے والے آل انڈیا گو کارٹنگ مقابلے میں حصہ لے گی۔ طلباء اچھی تربیت یافتہ ہیں اور آنے والے دنوں میں حیرت انگیز کارنامے کرنے کے متحمل ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.