ETV Bharat / state

رات کی پروازیں کشمیر کی سیاحت کے لیے ایک اہم قدم

سیاحت کے شعبے میں بہت زیادہ ضرورت کے پیش نظرسرینگر ہوائی اڈے پر رات کی پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے جو وادی کشمیر میں سفر اور خاطر تواضع کے شعبے میں خوشگوار قدم ہے۔

author img

By

Published : Mar 30, 2021, 10:47 PM IST

بنگلور سے انڈگو ایئر لائن کی پہلی براہ راست پرواز، جس میں 184 مسافر سوار تھے، 29 مارچ کو سرینگر ہوائی اڈے پر اتری جس کا ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور ڈائریکٹر اے اے آئی سری نگر اور محکمہ سیاحت کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ اور بڑے شہروں سے براہ راست پروازیں بھی وادی کے سیاحت کے شعبے میں فروغ ملے گا۔

انہو ں نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے براہ راست اور شام کی پروازوں کو شروع کرنے کی کوشش میں تھے جو اب عملی شکل اختیار کرچکی ہے۔ بہت سارے مسافر بالخصوص بزنس کلاس جو وقت کی بچت کے لئے شام کی پروازوں کے ذریعے اڑان بھرتے ہیں۔

ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ یہ پروازیں کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ کریں گی اور جموں و کشمیر کی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔

ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ شام کی پروازوں کے آغاز کے ساتھ ہی سری نگر ہوائی اڈے پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 42 پروازیں چلتی ہیں۔ اُمید ہے کہ مزید ایئر لائنز بھی اس معاملے پر عمل پیرا ہوں گی کیوں کہ ہمیں آنے والے مہینوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہم ملک کے متعدد شہروں میں اپنی مارکیٹنگ مہمات کے ذریعے سیاحوں کے درمیان کشمیر کی متنوع سیاحت کی مصنوعات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہمیں ایک اچھا رسپانس ملا ہے اور سیاح اچھی خاصی تعداد میں آ رہے ہیں'۔

ملک میں سفری پابندیوں میں آسانی کے بعد کشمیر میں سیاحوں کی کافی تعداد بالخصوص سردیوں کے مہینوں میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کے لئے ایک بڑی توجہ کا مرکز بناہے۔

محکمہ نے ملک کے مختلف شہروں میں لگ بھگ 20 روڈ شوز کے انعقاد کے علاوہ سری نگر، پہلگام ، سونمرگ، دودھ پتھری، بادام واری میں بھی بہت سارے میلوں اور تقریبات کا اِنعقاد کیا جس نے جموں و کشمیر سیاحت کے شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے میں مدد فراہم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.