ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں بھاری بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج - کشمیر موسم پر آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں بھاری بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 1:14 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں برف و باراں کے بعد بارشوں میں کمی واقع ہونے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم خشک رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 14.6 ملی میٹر، پہلگام میں 9.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 8.6 ملی میٹراور کو کرناگ میں 3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر خراب موسمی حالات کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Avalanche Warning پانچ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.