ETV Bharat / state

Weather In Kashmir: کشمیر کے موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ Kashmir Weather Update

کشمیر:موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 1:30 PM IST

وادی کشمیر میں ہلکے درجے کے برف وباراں کے بعد گرچہ موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ Rains and Snowfall in Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں نو مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد 14 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے. weather forecast in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں قریب دس سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ weather in Pahalgam

وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in Srinagar today

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Night Temperature drops

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چویس گھنٹوں کے دوران 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کت ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز موسم صبح سے ہی خشک مگر ابر آلو رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان سنگھرش دن بھر جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.