سرینگر:ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے آج سرینگر میں افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں رات کے اوقات کے دوران مختلف روٹس پر ایس آر ٹی سی کی بسیں چلائی جانے پر غور خوض کیا ، تاکہ لوگوں کو شام کے اوقات میں اپنے اپنے علاقوں میں نقل و حمل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اس میٹنگ میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر، ٹریفک پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ، جنرل منیجر ایس آر ٹی سی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ سرینگر کے مختلف روٹس پر بس سروس رات دس بج تک دستیاب رہے گی۔
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے جے کے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ وہ شام کے اوقات کے لیے چودہ بسیں سرینگر کے مختلف روٹوں پر چلائیں تاکہ مسافروں کو شام کے بعد پبلیک ٹرانسپورٹ دستیاب رہے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر نے آر ٹی او کشمیر کو ان روٹوں کی نشاندہی کرنے اور ان بسوں کے لیے ٹائم شیڈول بنانےکی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے سمارت سٹی افسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری تعمیراتی کام کو تیز کریں اور سڑکوں سے ملبہ اور مٹیریل کو ہٹائیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی طرح کی دشواری پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں: Electric Buses Banned in Srinagar: سرینگر میں الیکٹرک بسوں پر پابندی عائد
واضح رہے کہ شام ہوےت ہی سرینگر کے مختلف علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سےلوگوں کو گونا گواں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ سرینگر میں پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے کے بعد آٹو والے اور منی گاڑیاں والے لوگوں سے من مانی قمیتیں وصول لیتے ہیں۔