سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے عسکری فنڈنگ معاملے کے سلسلے میں آج سرینگر اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران ٹیم نے ایک نابالغ لڑکے اور اس کے والد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز این آئی اے کے اہلکاروں نے اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، بانڈی پورہ، پلوامہ، سوپور، سرینگر اور کٹھوعہ کے کچھ مقامات میں چھاپے مارے۔ NIA Raids in Kashmir
سرینگر میں این آئی اے نے فیصل سجاد نائیکو جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے، کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر فیصل اور اس کے والدین کے موبائل فون ضبط کر لیے۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کے ساتھ اس کے والد سجاد احمد نائیکو جو پیشہ سے ڈرائیور ہیں، کو این ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔
تحقیقاتی ایجنسی کی ایک اور ٹیم نے ایک سابق عسکریت پسند سید فیاض احمد ولد سید غلام گیلانی ساکن بون پورہ چیوڑا بیروہ کو حراست میں لیا۔ وہیں بانڈی پورہ میں این آئی اے کے اہلکاروں نے عبدالمجید ڈار ولد علی محمد ڈار ساکہ چیک گنستان اور اویس احمد شیخ ولد عبدالرشید ساکن بنکوٹ کے گھروں پر چھاپہ مارا۔ چھاپوں کے دوران ٹیم نے موبائل اور دیگر مواد بھی ضبط کر لیا۔
مزید پڑھیں: