نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حزب المجاہدین نارکو ٹیرر کیس میں آج جسونت سنگھ اور گرسنت سنگھ کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت، پنجاب میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔
این ائی اے کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'آج این آئی اے نے حزب المجاہدین (ایچ ایم) نارکو دہشت گردی کے معاملے میں این آئی اے کی خصوصی عدالت، موہالی - پنجاب میں ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔ اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی 29 اور نارکو ٹیرر میں ملوث جسونت سنگھ عرف جسا ساکنہ گرداس پور اور گرسنت سنگھ عرف گورا ساکنہ ترن تارن، پنجاب کے خلاف یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 17، 18 اور 20 مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزم پاکستان سے اسمگل کی جانے والی ہیروئن کی وصولی، تقسیم اور فروخت میں بھی ملوث تھے اور حزب المجاہدین کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے حاصل ہونے والی آمدنی کو جمع کر کے تقسیم کرتے تھے۔'
بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ملزم گرسنت سنگھ دہشت گرد گروہ کا ایک اہم ممبر تھا اور ملزم اقبال سنگھ کے قریبی ساتھی کی حیثیت سے ہیروئن کی محفوظ نقل و حرکت کا ذمہ دار تھا۔'
پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے متعدد غیر منقولہ جائیدادیں اور عیش و آرام کی گاڑیاں خریدی ہیں جن کو استعمال کرنے کے لئے منشیات اور آمدنی کی نقل و حمل کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس سے قبل 10 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔