ETV Bharat / state

NIA Raids Multiple Locations in JK کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے اور ایس آئی اے کے چھاپے - کشمیر میں ایس آئی اے کا چھاپہ

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج صبح ترال اور اونتی پورہ میں چھاپہ ماری کی وہیں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے اننت ناگ کے چاند پورہ کانیلوان میں چھاپہ مارا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 8:51 AM IST

Updated : May 2, 2023, 3:01 PM IST

کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے اور ایس آئی اے کے چھاپے

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ترال اور پلوامہ کے مخلتف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ وہیں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے اننت ناگ کے چاند پورہ کنیلوان میں ایک مقامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ وہیں ترال کے دور افتاده گاؤں گڑھ پورہ میں ایک سابق عسکریت پسند محمد انور کے گھر چھاپہ ماری جاری ہے۔ ایسی ہی اطلاعات بارہ گام، لارکی پورہ اور پدگام پورہ سے بھی موصول ہورہی ہیں کہ وہاں بھی چھاپہ ماری جاری ہے۔ اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات اور دیگر کئی معاملات کو لیکر یہ چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بھی آج قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔ ضلع پلوامہ کے وہیپورہ علاقے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے محمد یوسف وانی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ جہاں انہوں نے کاغذات کی جانچ کی جبکہ موبائل فون اور دیگر چیزوں کے بارے میں تحقیقات کی گئی۔ اطلاعات کے محمد یوسف مزدوری کررہا ہے۔

وہی دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت نے بنڈزو علاقہ سے تعلق رکھنے والے طارق احمد کے گھر کے باہر پوسٹر چسپاں کیا جس میں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی جموں میں ان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے جس کے سلسلہ میں اسے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ آج صبح پولیس اور سی آر پی ایف کی نگرانی میں ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) ٹیم نے ان کارروائیوں کو انجام دیا۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے سرچ آپریشن کے دوران ان کے گھر سے کچھ دستاویزات کے ساتھ موبائل فون اپنے قبضے میں لیا ہے۔

وہیں آج صبح پولیس اور سی آر پی ایف کی نگرانی میں ریاستی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) کی ٹیم اننت ناگ ضلع کے چاند پورہ کانیلوان پہنچی، جہاں انہوں نے ایک مقامی شخص فیاض احمد صوفی ولد غلام نبی صوفی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ایس آئی اے کی ٹیم نے فیاض احمد کے گھر کی مکمل تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے نے سرچ آپریشن کے دوران فیاض احمد کے گھر سے کچھ دستاویزات کے ساتھ موبائل فون اپنے قبضے میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایس آئی اے نے عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کی ہے۔

سرحد کے قریب واقع دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ میں بھی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : NIA Raids in valley کشمیر میں مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

Last Updated : May 2, 2023, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.