ETV Bharat / state

سرینگر کے تاریخی لال چوک میں سال نو کی آمد پر جشن، ہزاروں لوگ شریک

New Year Celebrations پوری دنیا میں جشن و چراغاں کے ساتھ نئے سال 2024 کو خوش آمدید کہا گیا۔ وہیں اس بار جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر کے مشہور لال چوک میں دھوم دھام سے نئے سال کا جشن منایا گیا۔

new-year-2024-celebrations-held-at-lalchowk-srinagar
نئے سال کی آمد پر لالچوک سرینگر میں جش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2023, 9:41 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 9:03 AM IST

نئے سال کی آمد پر لالچوک سرینگر میں جشن

سرینگر: محکمہ سیاحت نے سرینگر کے قلب و تجارتی مرکز لال چوک میں نئے سال کی آمد پر ایک موسیقی کی تقریب منعقد کی۔ سال نو کی اس تقریب میں سینکڑوں شہریوں سمیت بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی اور خوب لطف اٹھایا۔ اس موقعے پر محکمہ سیاحت و ضلع انتظامیہ نے لال چوک کو مصنوعی لائٹنگ سے رنگین بنایا۔ وہیں مقامی موسیقاروں نے مختلف گانے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ نئے سال کی اس تقریب کے لیے پولیس و سی آر پی ایف اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔
یاد رہے کہ ماضی میں لال چوک میں اس نوعیت کی تقاریب کا انعقاد نہیں کیا جاتا تھا، تاہم اسماٹ سٹی پروجکٹ کے تحت لال چوک کی جدید کاری اور زیب و آرائش کے بعد اس کی رونق دوبالہ ہوگئی۔ انتظامیہ کی مختلف تقاریب لال چوک میں منعقد کی جارہی ہے۔ لال چوک سیاحوں کے لیے بھی جاذب نظر بند گیا۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے بتایا کہ لال چوک میں نئے سال کی آمد کے جشن کا انعقاد نہیں کیا جاتا تھا، تاہم ایل جی انتظامیہ نے یہ تقریب منعقد کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ لال چوک میں صورت حال بہتر ہوئی ہے اور اسماٹ سٹی کے تحت جدید کاری سے شہر کی رونق بھی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ایک شہری نے بتایا کہ پہلے لال چوک میں شام گئے ہی سناٹا ہوتا تھا، لیکن آج خوشی کی بات ہے کہ نئے سال پر لوگ جمع ہو کر موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس نوعیت کی تقریب کا اہتمام کرنا خوش آئند بات ہے اور لال چوک میں بدلاؤ کی عکاسی کر رہا ہے۔

Last Updated : Jan 1, 2024, 9:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.