ETV Bharat / state

School Timing Changed سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی

محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں کا اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ نئے اسکولی اوقات یکم جون سے نافذ العمل ہونگے۔

new-timing-announced-for-schools-in-srinagar
سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
author img

By

Published : May 31, 2023, 8:08 PM IST

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔سرینگر میں اسکولی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر کے 3 بجے تک رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ طور ایک حکم نامہ جاری کیاگیا ہے۔بدھ کے روز جاری کردہ حکمنامے کے مطابق شہر سرینگر کے میونسپل حدود میں آنے والے سبھی اسکولوں کا اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک رکھا گیا ہے۔ایسے میں کل یعنی یکم جون سے اسکولوں میں شروع ہونے والی تعلیمی سرگرمیاں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرینگر کے تمام اسکولوں کو نئے اوقات کار پر سختی اور سنجیدگی سے عمل پیرا رہنے کی تاکید کی ہے۔

مزید پڑھیں: Results For 10th & 12th دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان جون میں ہوگا، جے کے بوس

ادھر جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے حال ہی میں کہا کہ کشمیر صوبے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان اگلے ماہ یعنی جون میں کیا جائے گا۔بورڈ حکام کے مطابق فی الوقت نتائج تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں۔ ایسے میں یہ طے یہ کہ نتائج جون میں ظاہر کئے جائے گے۔یکساں تعلیمی کلینڈر کے تحت سال رواں میں پہلی مرتبہ جموں وکشمیر میں مارچ سیشن شروع کیا گیا جس کے تحت اول سے دسویں جماعت اور گیارہویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.