دریں اثنا محکمہ موسمیات نے وادی میں 28 اور 29 جنوری کو درمیانی درجے کی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر بحال وبرقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی۔
وادی میں سردیوں کے بادشاہ چلہ کلان کے آخری دنوں کے دوران ہفتے کے روز موسم دن بھر خشک مگر ابر آلود رہا تاہم شام کے وقت برف باری شروع ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کی صبح آبی ذخائر یا نل وغیرہ منجمد نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے دارالخلافہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں بھی منفی درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 9.2 کم تھا جبکہ وادی کے دوسرے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ