ETV Bharat / state

New Agriculture Export policy زراعت کو فروغ دینے کے لیے نئی ایکسپوٹ پولیسی لاگو ہوگی، ناظم زراعت - کشمیر زراعت نئی ایکسپورٹ پالیسی

محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ محکمہ زراعت ایک ایکسپورٹ پالیسی کو لاگو کرنے جا رہا ہے جس سے یہاں زعفران، مشک بدجی سمیت دگر کیش کراپ کی بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔

کشمیر کے زراعت کو فروغ دینے کے لیے نئی ایکسپوٹ پولیسی لاگو ہوگی، ناظم زراعت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 2:18 PM IST

زراعت کو فروغ دینے کے لیے نئی ایکسپوٹ پولیسی لاگو ہوگی

سرینگر (جموں و کشمیر) : وادی کشمیر میں گزشتہ دو برسوں سے شعبہ زراعت میں خصوصاً دھان، گندم، مکئی اور سرسوں کی پیداوار میں اضافہ درج ہوا ہے وہیں کیش کراپ (Cash Crop) بشمول لویندڑ، ندرو، زعفران اور سبزی کی بڑھتی پیداوار سے انہیں بیرون ریاستوں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھیجا گیا۔ محکمہ زراعت کے مطابق گزشتہ دو برسوں سے شعبہ زراعت میں اہم فصلوں کے ہائبرڈ بیج کسانوں میں تقسیم کیے گئے جس سے فصل کی پیدوار دوگنی ہو گئی۔

گذشتہ برس محکمہ زراعت نے ’ندرو‘ سمیت دیگر سبزیوں کو متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز دوبئی شہر بھیجا تاکہ ان سبزیوں کو بین الاقوامی مارکیٹ میں شہرت مل سکے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں کاشت کئے جانے والے زعفران کو بھی بیرون ممالک میں بھیجا گیا جس سے اسکی شہرت ہوئی اور مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔ امسال زعفران کو 50 سے زائد ممالک بھیجا جائے گا تاکہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو اور زعفران کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے زعفران کی کاشت کے لئے زرعی زمین میں تجاوزات و تعمیرات کی وجہ سے رقبےمیں کمی واقع ہوئی ہے تاہم شعبہ زراعت کے مطابق زعفران کو فروغ دینے سے کاشتکاروں کو حوصلہ ملے گا۔ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر چودھری محمد اقبال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محکمہ ایک نئی ایکسپورٹ پالیسی کو لاگو کرنے جا رہا ہے جس سے کشمیر صوبے میں کاشت کئے جانے والے زراعت کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Farmers Awareness Program کولگام میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا زعفران معیاری طور دوسرے ممالک کے زعفران سے بہتر ہے جس کے باعث یہ امریکہ، دبئی اور اسرائیل میں کافی مقبول ہے اور ان ممالک کے علاوہ اس کیش کراپ کو وسطی ایشیا اور دیگر 50 سے زائد ممالک میں بھیجا جائے گا تاکہ اس فصل کی مزید مقبولیت ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زعفران کے علاوہ چاول کے مشہور اقسام بشمول مشک بدھجی اور باسمتی میں مزید اراضی کو شامل کیا جائے گا اور کسانوں کو اس کے جدید بیج دستیاب کئے جائیں گے تاکہ فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.