سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ 'کشمیری لوگوں نے بھائی چارے اور آپسی رواداری کی صدیوں پرانی روایت کو ہمیشہ قائم و دائم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور بی جے پی کی طرح مذہبی منافرت پھیلانے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔' NC Spokesperson Imran Nabi Dar Press Conference
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کے تناطر میں کہا کہ 'بی جے پی جس طرح مذہب کے نام پر گندی سیاست کر رہی ہے اس سے نہ صرف ملک کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں بلکہ مسلم امہ کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔' Imran Nabi Dar criticize BJP
انہوں نے مزید کہا کہ 'میلہ خیر بھوانی میں آنے والے عقیدت مندوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں سول اور پولیس انتظامیہ پر الزام عائد کیا۔ اس موقع پر این سی ترجمان نے کہا کہ 'کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کو متحد رہنے کی ضرورت ہےساتھ ہی ہم 'امرناتھ یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کی تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Wine Shops in srinagar: بی جے پی کی شراب مخالفت پر این سی نے اٹھائے سوال
این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے ایل جی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جموں وکشمیر میں کیا قابل آئی اے ایس اور کے اے ایس افسران کی کمی ہے کہ دیگر ریاستوں سے یہاں افسران اور سربراہان لائے جا رہے ہیں۔' Dar on non-local officer