ETV Bharat / state

'شیخ عبداللہ کو بدنام کرنے کی کوشش' - NC slams BJP .

نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر نرمل سنگھ کی جانب سے شیخ محمد عبداللہ کے تعلق سے دیے گئے بیان پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی بوکھلاہٹ ہے'

'شیخ عبداللہ کو بدنام کرنے کی کوشش'
'شیخ عبداللہ کو بدنام کرنے کی کوشش'
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 3:44 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:49 AM IST

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران ڈار نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں بلکہ بھارتیہ جھوٹی پارٹی ہے جو شیر کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں'۔

'شیخ عبداللہ کو بدنام کرنے کی کوشش'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی پورے ملک میں جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اور اب جموں و کشمیر میں وہ یہی کر رہی ہے'۔

عمران ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جتنے بھی ادارے قائم کیے گئے ہیں وہ شیر کشمیر کی وجہ سے ہی ہوئے ہیں۔ وہ شیر کشمیر ہی تھے جنہوں نے محمد علی جناح کی' ٹو نیشن تھیوری' کو مسترد کر کے بھارت کے ساتھ الحاق کیا۔

انہوں نے کہا شیخ محمد عبداللہ نے جموں و کشمیر میں ایک ہندو کا خون ہونے نہیں دیا اور اسی وجہ سے مہاتما گاندھی نے انہیں اُمید کی کرن قراردیا تھا'۔

انتظامیہ کا شیرکشمیر کے نام سے دیے جانے والے پولیس میڈل کو جموں و کشمیر پولیس میڈل کے نام سے تبدیل کرناغلط فیصلہ ہےکیونکہ اس سے اُن کی شخصیت کے تعلق سے غلط تصور دیا جا رہا ہے۔ شیر کشمیر نے جو بنیاد رکھی ہے اس کا کو کوئی انکار نہیں سکتا۔ یہ صرف ایک مسلمان نہیں بول رہا بلکہ ہر مذہب کا فرد بول رہا ہے'۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس کو بہادری اور شجاعت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے 'شیر کشمیر' کے نام سے نوازے جانے والے خطاب کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر حکومت کے پرنسپل سکریٹری شیلین کبرا نے ایک حکم نامے میں کہا 'یہ حکم دیا گیا ہے کہ بہادری کے لیے دیا جانے والا 'شیر کشمیر' پولیس میڈل جموں و کشمیر پولیس میڈل کے نام سے تبدیل کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے انتظامیہ کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ "تمام اداروں سے بھی شیر کشمیر کا نام ہٹا دینا چاہیے کیوں کی انہوں نے جموں و کشمیر کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.