ETV Bharat / state

NC Concerned over Reactivating VDCs: ’وی ڈی سیز کو از سر نو فعال بنانا تشویشناک‘

نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے ولیج ڈیفنس کیمٹیوں کو از سر نو فعال بنائے جانے پر تشویش کا اظہار NC Concerned over Reactivating VDCsکرتے ہوئے کہا کہ ’’ماضی میں بیشتر معاملات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں وی ڈی سی ممبران نے ذاتی مفادات کیلئے بندوق کا استعمال کیا۔‘‘

NC Concerned over Reactivating VDCs
NC Concerned over Reactivating VDCs
author img

By

Published : Mar 5, 2022, 2:29 PM IST

نیشنل کانفرنس نے ولیج ڈیفینس کمیٹیوں NC Concerned over Reactivating VDCsکو ولیج ڈیفینس گارڈ کا نام دے کر دوبارہ بحال کیے جانے کے اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حکومت نے یہ اقدام سرانجام دیکر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جموں وکشمیر کے حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں اور نوبت یہاں تک آن پڑی ہے کہ اب حکومت کو ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs)کا قیام عمل میں لانا پڑا۔‘‘

ڈار نے مزید کہا کہ ’’وی ڈی سی کی ہاتھوں ماضی میں کئی بے گناہوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں تحلیل کر دیا گیا تھا۔‘‘

این سی ترجمان کے مطابق ’’ماضی میں بیشتر معاملات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں وی ڈی سی ممبران نے ذاتی مفادات کیلئے بندوق کا استعمال کیا۔‘‘ National Conference on VDCsانہوں نے مزید کہا کہ ’’وی ڈی سی ممبران نے بندوق کا نا جائز استعمال کیا ہے جن میں بہت ساری انسانی جانوں کا زیاں ہوا چکا ہے۔‘‘

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’وی ڈی جی ممبران کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کو انجام دینے کی ذمہ داری براہ راست وی ڈی سیز کو نئے سرے سے فعال اور وی ڈی جیز بنانے والوں پر عائد ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’وی ڈی سی ممبران کا رول انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا ہے اور اس کے پیش نظر حکومت کو ایسے کسی بھی اقدام سے اجتناب کرنا چاہئے تھا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.