ETV Bharat / state

'نیا کشمیر، بدلتا کشمیر': انتطامیہ کے شیئر کیے گئے ویڈیوز - کشمیر میں سیاحت

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی 72 واں یوم جمہوریہ تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جموں میں ایل جی منوج سنہا نے پرچم کشائی کی اور قومی پرچم کو سیلوٹ کیا۔

'نیا کشمیر، بدلتا کشمیر': انتطامیہ نے کیے چند ویڈیوز شیئر

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:10 PM IST

لیفیٹننت گورنر منوج سنہا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے چند ویڈیوز شیئر کیے گئے ہیں، جن میں ماحولیات کے تحفظ، سیاحت اور تقافت کو فروغ جیسی باتیں پیش کی گئی ہیں۔

بشکریہ جموں و کشمیر انتظامیہ

سیاحت کے حوالے سے بھی ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ڈل جھیل کے خوبصورت نظاروں کے علاوہ، چنار کے درخت، برفباری اور سنو اسکیٹنگ کے دلکش اور پُرکشش مناظر دکھائے گئے ہیں۔ وہیں ویڈیو کیپشن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر ایک نئی راہ، مساوی ترقی، روشن خیال معاشرے کی شروعات ہوئی ہے۔

بشکریہ جموں و کشمیر انتظامیہ

ماحولیات کے حوالے سے شیئر کیے گئے ویڈیو کیپش میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جنگلات، آبی ذخائر اور قدیم ماحول کی حفاظت کے ساتھ ساتھ یونین ٹریٹری ترقی کی طرف گامزن ہے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سکیورٹی سخت

ویڈیو ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'جنگلات، آبی ذخائر اور ماحولیات کی حفاظت کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایک بہتر اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔ نیا جموں و کشمیر، بدلتا جموں و کشمیر #ریپبلیک ڈے'۔

بشکریہ جموں و کشمیر انتظامیہ

زراعت اور باغبانی کے حوالے سے شیئر کیے گئے ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر ترقی، نشوونما اور معاشی شعبے میں خود کفیل بن رہا ہے' ۔

بشکریہ جموں و کشمیر انتظامیہ

ایک ویڈیو میں کشمیر کے آرٹ اور ہینڈی کرافٹ کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کپش میں کہا گیا ہے کہ 'محنتی کاریگر، کرافٹ مین اور ورکرز جموں و کشمیر کے سماجی و معاشی منظرنامے کو تبدیل کر رہے ہیں'

بشکریہ جموں و کشمیر انتظامیہ

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 72 واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب دہلی کے راجپتھ پر منعقد کی گئی، جہاں صدر جمہوریہ نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ ادھر خطہ جموں میں ایل جی منوج سنہا نے بھی پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔

بتا دیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.