ETV Bharat / state

سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر چودہ گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال - ٹریفک پولیس

قومی شاہراہ پر ہفتے کی شام چندر کوٹ کے نزدیک ایک بھاری بھر کم چٹان کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل بن کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔

سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر چودہ گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 3:14 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح قریب چودہ گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال کر دی گئی۔

قومی شاہراہ پر ہفتے کی شام چندر کوٹ کے نزدیک ایک بھاری بھر کم چٹان کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل بن کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔

ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چٹان کھسک آنے کے فوراً بعد متعلقہ ایجنسیوں نے مشینری اور عملے کو کام پر لگا کر ملبے کو صاف کیا جس کے نتیجے میں اتوار کی صبح شاہراہ قابل آمد و رفت بنا دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ چٹان کھسک آنے سے دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا تاہم ان میں سوار مسافر بچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح پہلے جموں روانہ ہونے والی درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بتادیں کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ موسم سرما میں بیشتر اوقات بند ہی رہتی ہے جس سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں ایک طرف وادی کے بازاروں میں گراں بازاری گرم ہوجاتی ہے وہیں اشیائے ضروریہ بالخصوص اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.