نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور (نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز) کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہلی کے جہانگیرپوری میں ہوئے تشدد پر وہاں ایک ٹیم روانہ کیا، جو مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیشن کی ممبر سعید شہزادی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک ٹیم نے بدھ کو جہانگیر پوری کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن حقائق پر مبنی رپورٹ مرکزی حکومت کو پیش کرے گا اور جو افراد اس تشدد میں ملوث پائے جائیں گے ان کو سزا دینے کی تجویز پیش کرے گی۔ Saeed Shehzadi Reacts On Jahangirpuri Violence
یہ بھی پڑھیں: Jahangirpuri Violence: سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر بلڈوزر چلایا گیا
سعید شہزادی گزشتہ دو روز سے سرینگر کے دورے پر تھیں جس دوران وہ مختلف وفود سے ملی جن میں جموں و کشمیر کے اقلیتی آبادی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ کشمیر میں گذشتہ ہفتوں سے اقلیتی آبادی پر ہونے والے حملوں پر انہوں نے کہا اس طرح کے حملے ملک میں مختلف مقامات پر ہوتے رہتے ہیں تاہم ہماری تجویز ہے کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک میں بھارت کے اقلیتی آبادی کی نسل کشی پر مبنی رپورٹ شائع کرتے ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رپورٹ بھارت کو بدنام کرنے کے لئے شائع کئے جاتے ہیں اس کے برعکس بھی کہ بھارت میں ہر طبقے کی آبادی مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔Saeed Shehzadi Reacts On Jahangirpuri Violence