مختار عباس نقوی کے دورے سرینگر کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور جگہ جگہ فورسز کو تعنیات کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ مرکزی وزراء کا 36 رکنی وفد 18 سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔ مرکزی حکومت کے مطابق اس دورے کا مقصد عوام کو دفعہ 370 کی منسوخی کے فوائد سے واقف کرانا ہے۔ اس دوران وزراء مختلف اضلاع کا دورہ کر کے عوام سے ملاقات کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 36 وزراء پر مشتمل یہ ٹیم جموں کے 51 علاقوں کا دورہ کرے گی جبکہ سرینگر کے محض 8 علاقوں میں جائے گی۔
ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے اتوار کے روز ضلع ریاسی کا دورہ کر کے عوامی اجلاس سے خطاب کیا تھا اور مقامی لوگوں کے متعدد مطالبات کو فوری طور حل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی۔
وہیں پیر کے روز جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ، پرتاپ سرنگی اور دیباشری چودھری نے بالترتیب جموں، کھٹوعہ اور ادھمپور اضلاع کا دورہ کر کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تھی۔
وی کے سنگھ خطاب کے دوران کہا تھا کہ نریندر مودی حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وزرا کے جانے سے قبل نریندر مودی نے اجلاس میں کابینہ وزراء سے کہا تھا کہ وہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی مختلف مرکزی اسکیمز کے بارے میں زمینی سطح پر آگاہ کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ وزراء سے کہا ہے کہ وہ دیہی علاقوں پر توجہ دے کر جموں و کشمیر میں ترقی کے پیغام کو عام کریں۔
بتا دیں کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد مرکزی وزرا کا پہلا دورہ ہوگا۔