ETV Bharat / state

پلوامہ: معذور افراد میں موٹر ٹرائے سائیکل تقسیم

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے معذور افراد میں 'موٹر ٹرائے سائیکل' تقسیم کی۔

پلومہ: معذورافراد میں موٹرٹرائکل تقسیم
پلومہ: معذورافراد میں موٹرٹرائکل تقسیم
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 8:56 PM IST

مرکز کے زیر انتطام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 'محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام' مراکز فلاحی اطفال پتل باغ میں منعقدہ ایک تقسیم کیمپ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے بیس بزرگ اور چالیس سے زیادہ معذور افراد میں موٹر ٹرائے سائیکل تقسیم کی۔

پلومہ: معذورافراد میں موٹرٹرائکل تقسیم

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر پلوامہ، سپرنٹنڈنٹ ایم ایف آئی پتل باغ کے علاوہ مہیلا شکتی مرکز اور ضلع و تحصیل سماجی بہبود کے دفاتر کے تمام عہدیداران موجود تھے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذور افراد کے لئے منعقدہ کیمپ کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ 'موٹر ٹرائے سائیکل ان معذور افراد کو بااختیار بنانے میں خاصی اہمیت کا حامل ہے، معذور افراد کی زندگیاں اس تحفے سے بحال ہو سکتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'موٹر ٹرائے سائیکل کے ذریعے معذور افراد بآسانی اپنی معاشی دشواریوں سے نکل سکیں گے اور خود پر منحصر ہو سکیں گے۔'

ڈی ڈی سی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ نے وبا کے دوران کافی محنت کی ہے اور 40 ہزار 239 پنشنرز کو مقررہ وقت میں پنشن فراہم کرائی ہیں۔'

مزید پڑھیں:'چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا بھارت کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا'

انہوں نے مزید کہا کہ 'محکمہ نے لاک ڈاؤن کے دوران 4 ہزار 808 نئے پنشنرز کو منظوری دی ہے تاکہ غریب اور معذور افراد زیادہ سے زیادہ اس سے استفادہ کر کے ایک خوشحال زندگی بسر کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.