سرکاری ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں کی خستہ حالت کی وجہ سے جوانوں کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لئے انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت امور داخلہ کے نام ایک مکتوب روانہ کیا گیا تھا جس کے تحت فنڈس واگزار کئے گئے ہیں اور جموں وکشمیر پولیس نے ریلوے پولیس جموں کے اشتراک کے ساتھ ہٹس کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں لکھن پور- کٹرہ ریلوے ٹریک کے دائیں بائیں 64 ہٹس تعمیر کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چار اقسام کی ہٹس تعمیر ہوں گے جن میں دو، تین اور چار چار کمرے ہوں گی اور ہٹ کو ایک مخصوص مقام پر تعینات اہلکاروں کی تعداد کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ہٹ سے دوسری ہٹ تک دو سے تین کلومیٹر کا فاصلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مزید ہٹس تعمیر ہوں گی تاکہ ریلوے کی حفاظت پر مامور جوانوں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ کٹرہ سے لکھن پور تک ریلوے ٹریک کا فاصلہ قریب 150 کلو میٹر ہے جس کی دیکھ ریکھ اور گشت کے لئے 532 اسپیشل پولیس افسروں کے علاوہ 750 ریلوے پولیس اہلکار تعینات ہیں۔