ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج - کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں بہتری

محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق گزشتہ روز وادی کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی، محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق کشمیر میں مزید بارش ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی وادی میں ماہ رواں کے پہلے ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ rains forecast in Kashmir

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

author img

By

Published : May 1, 2023, 12:41 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ جہاں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے پہلے ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 اور 3 مئی کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 4 سے 7 مئی تک بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ ادھر وادی میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درجہ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Weather Update مدھیہ پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کا الرٹ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.