جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوٹی میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں مزید 4716 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔
ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 1794 صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں 52 افراد کی موت ہوئی ہے۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ 196585 ہو گئی ہے۔ اب تک یوٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2510 اموات ہوئی ہیں جبکہ 154447 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوران حراست اشرف صحرائی کا انتقال
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 3198 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سرینگر میں آج بھی ایک ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1125 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وہیں بارہمولہ 511، بڈگام277، پلوامہ 362، کپواڑہ148، اننت ناگ 255، بانڈی پورہ 96، گاندربل 108، کولگام 238 جبکہ شوپیاں میں 78 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔ ادھر جموں خطے میں آج 1424 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ضلع جموں میں 598، ادھمپور 165 راجوری 175، ڈوڈہ 28، کٹھوعہ 158 سانبہ 124، کشتواڑ 39، پونچھ 92 رامبن 102 اور ریاسی سے 37 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ یوٹی میں اب فعال معاملے انتالیس ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اب یہاں 39628 فعال معاملے ہیں۔