ETV Bharat / state

Monsoon in JK: جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد: محکمہ موسمیات

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 1:37 PM IST

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 30 جون اور یکم جولائی کے دوران حالات مون سون کی آمد کے لئے سازگار ہیں۔ weather Update in Kashmir

جموں و کشمیر میں جمعے کو مون سون کی آمد:محکمہ موسمیات

سرینگر: وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مون سون کی آمد کے لئے حالات ساز گار ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 30 جون اور یکم جولائی کے دوران حالات مون سون کی آمد کے لئے سازگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور کافی گرم رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں اگلے پانچ دنوں تک وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ صوبہ جموں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ دریں اثنا وادی میں گرمی کا زور برابر جاری ہے اورشبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔Monsoon in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.3 ڈگری سینٹی گرید زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گرید زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : weather in Kashmir: کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.