ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کے مطالبات پورے کیے جائیں: محمد یوسف تاریگامی - پی ایچ ای محکمہ کے برسر احتجاج

سی پی آئی (ایم) کے سینیئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ محکمہ میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'وہ ان کے تمام جائز مطالبات کو بلا تاخیر پورا کریں۔'

پی ایچ ای محکمہ کے برسر احتجاج عارضی ملازمین کے مطالبات پورے کیے جائیں: محمد یوسف تاریگامی

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 8:02 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:48 PM IST

بتادیں کہ پی ایچ ای محکمہ میں کام کرنے والے عارضی ملازمین 7 فروری سے اپنے مطالبات کو لے کر برسر احتجاج ہیں۔ ان کے مطالبات میں تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

موصوف رہنما نے کہا کہ 'یہ عارضی ملازمین عرصہ دراز سے محکمے کی خدمت میں محو ہیں لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کی خدمات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ انتطامیہ احتجاجی ملازمین کے ساتھ بات چیت کے بجائے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔'

تاریگامی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کسی اہم حکمے کے ملازمین کے مسائل کو التوا میں رکھنے سے اس محکمہ کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر عام لوگوں پر پڑتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ بالخصوص جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو سے اپیل کی کہ وہ ان عارضی ملازمین کی طرف توجہ مبذول کرکے ان کو درپیش مسائل کو حل کریں تاکہ ان کے اہل خانہ کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.