ETV Bharat / state

چھبیس سے 28 جنوری تک برف باری متوقع، سونم لوٹس - برفباری کشمیر

Snowfall in Kashmir ماہر موسمیات اور لیہہ میں محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ 26 سے 28 جنوری کے دوران جموں وکشمیر اور لداخ میں درمیانی درجہ کی مغربی ہوا داخل ہوسکتی ہے، جس سے جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔

moderate-western-disturbance-expected-to-bring-snowfall-to-jk-and-ladakh-sonum-lotus
26 سے 28 جنوری تک برف باری متوقع:سونم لوٹس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 6:40 PM IST

سرینگر:محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری میں جاری خشک موسمی صورتحال کا سلسلہ اگلے ہفتے کے دوران ختم ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔
معروف ماہر موسمیات اور لیہہ میں محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ آج کے تجزیے کے مطابق ایک درمیانی درجے کی مغربی ہوا 26 سے 28 جنوری کے دوران جموں وکشمیر اور لداخ میں داخل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں جموں وکشمیر اور لداخ میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔موصوف ماہر موسمیات نے یہ جانکاری منگل کے روز سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں خاص طور پر وادی کشمیر میں خشک موسمی صوتحال جاری ہے جس سے یہاں کے تمام تر شعبہ ہائے حیات متاثر ہو رہے ہیں۔خشک موسمی صورتحال کے پیش نظر جہاں لوگوں بالخصوص کسانوں میں گونا گوں خدشات پائے جا رہے ہیں وہیں یہاں کے سیاحتی مقامات پر موجود سیاح بھی مایوس ہیں اور برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

خشک سالی کا شاخسانہ: سیاحتی مقام گلمرگ کے ہوٹلوں میں سیاح بکنگ منسوخ کر رہے ہیں

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے تاہم دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے سے لوگ اچھی خاصی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی، پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ،کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 23 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران 16 جنوری کی رات شمالی و وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا برف باری متوقع ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.