ETV Bharat / state

SMHS OPD Tickets on Mobile App: داخلہ ٹکٹ کے لیے ایپ سے  مریضوں کو راحت کی امید

author img

By

Published : Apr 24, 2023, 5:27 PM IST

سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں انتظامیہ نے ایک موبائل ایپ کے ذریعے مریضوں کو ٹکٹ فراہم کرنے کی پہل کی ہے، جس سے نہ صرف اسپتال انتظامیہ بلکہ مریضوں، تیمارداروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Mobile App for OPD Tickets

داخلہ ٹکٹ کے لیے ایپ سے  مریضوں کو راحت کی امید

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر کے سبھی اسپتالوں میں مریضوں، تیمارداروں کو ڈاکٹر سے ملاقات کے لئے ضروری ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے لمبی قطاروں میں بعض اوقات گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے سے مریضوں کی حالت ابتر ہوتی ہے، جبکہ مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں کی بھی، بعض اوقات، لمبے عرصہ تک قطار میں کھڑے رہنے سے صحت متاثر ہوتی ہے۔

سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال انتظامیہ نے ایک ایپ کے ذریعے مریضوں کو ٹکٹ فراہم کرنے کی پہل کی ہے۔ جس سے لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے سے چھٹکارا ملے گا اور مریضوں کو بھی کافی آسانی ہوگی۔ مریض یا تیماردار کو یہ ایپ اپنے موبائل فون میں ڈاؤنلوڈ کرنی ہے، اس کے بعد اس کو ایک بورڈ پر دئے گئے کیو آر کوڈ کو سکین کرنا ہے جس سے اسکے بینک یا کھاتے سے ٹکٹ کے پیسے وصول ہوں گے اور اس کے بعد اسے ٹکٹ حاصل ہوگی۔

جموں کشمیر میں مریض یا تیماردار کو ہسپتالوں کے باہر ٹکٹ کے لئے گھنٹوں تک لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جس سے ان کا کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے اور ہسپتال عملے کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے انہیں کافی آسانی ہوگی اور قطاروں میں انتظار کرنے کی مصیبت سے مکات ملنے کا امکان ہے۔ تاہم لوگوں کا مشورہ ہے کہ اس آسان کام کی شروعات کے متعلق انتظامیہ کو لوگوں میں بیداری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اس کی مکمل جانکاری ہو۔

مزید پڑھیں: B Scan Machine Defunct in SMHS: صدر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم میں سات ماہ سے بی اسکین مشین خراب، مریضوں کو مشکلات

ایپ تیار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کافی مدد ملی ہے جس سے انکو اس ایپ کو لانچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگ اس سے کافی خوش ہیں کیونکہ انہیں قطاروں میں کھڑے ہونے کی مصیبت سے نجات مل رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے سرکاری اسپتالوں میں ہر روز ہزاروں مریض آتے ہیں لیکن انہیں راحت پہنچانے کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے اور دیگر ٹیسٹ کرنے کے لئے کئی دروازوں کو کٹھکانا پڑتا ہے جس سے انکی صحت مزید بگڑتی ہے اور گونا گوں مشکلات کا بھی سامنا رہتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ’’اس ایپ کو وادی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی لاگو کرنا چاہئے تاکہ مریضوں کو آسانی ہو سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Surgeries in SMHS Hospital: صدر اہسپتال سرینگر میں جنوری کے مہینے میں چار سو سرجریز کی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.