ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 'لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ' کے لئے درخواستیں طلب

ایل جی سپر 75 سکالر شپ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبات کو ان کی تعلیمی خواہشات پر عمل پیرا ہونے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

جموں و کشمیر میں 'لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ' کے لئے درخواستیں طلب
جموں و کشمیر میں 'لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ' کے لئے درخواستیں طلب
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 2:21 PM IST

مشن یوتھ جموں و کشمیر نے ہونہار طالبات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لئے ایک لاکھ روپے کے وظیفے فراہم کئے جائیں گے۔

سی ای او مشن یوتھ اور محکمہ قبائلی امور کے سکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ خزانہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مشن یوتھ سوسائٹی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے پسماندہ لڑکیوں کے لئے سکالر شپ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ایل جی سپر 75 سکالر شپ کے لئے رہنما خطوط اور ہونہار طالب علموں کی درخواستیں طلب کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 75 تسلیم شدہ طالب علموں کو سرکاری تسلیم شدہ منسلک کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پوسٹ گریجویشن اور ایڈوانس سٹیڈی کورسوں کو کرنے پر ایک ایک لاکھ روپے کے وظیفے دیے جائیں گے۔ امیدواروں کی سکریننگ نوٹیفائیڈ کٹ آف تاریخ تک موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایل جی سپر 75 سکالر شپ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبات کو ان کی تعلیمی خواہشات پر عمل پیرا ہونے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اہلیت کے معیار میں جموں و کشمیر یو ٹی کا رہائشی 30 برس سے کم عمر، خطہ افلاس سے نیچے / ترجیحی گھریلو زمرے سے تعلق رکھتا ہے۔ طلبا کو پی جی کورسوں کے لئے سکالرشپ فراہم کی جائے گی جس میں مطالعہ اور تحقیق شامل ہیں۔ اس سکیم کے تحت صرف باقاعدہ وضع کورسوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

مشن یوتھ نے مزید مطلع کیا ہے کہ والدین یا روٹی کمانے والے خاندان کے کسی فرد کو کھو جانے والی طالبات کے لئے 10 فیصد سکالرشپ کوٹا مختص کیا گیا ہے تاکہ اہلیت کے دیگر معیار کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کسان کو لیفٹیننٹ گورنر سے ایوارڈ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.