سرینگر: میر واعظ محمد عمر فاروق کو حکام نے آج بھی اپنے رہائش گاہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔میر واعظ نے اگرچہ جمعہ کی دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر اپنے رہائش واقع نگین سرینگر سے جامع مسجد جانے کی کوشش کی،تاہم انہیں مرکزی دروازے پر ہی پولیس نے روکا اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔اس بیچ چند منٹوں تک میرواعظ محمد عمر فاروق اور پولیس کے افسران کے درمیان بحث بھی دیکھنے کو ملی۔میر واعظ کی رہائش گاہ کے داخلی راستوں اور اردگرد آج پہلے سے زیادہ سکیورٹی کا پہرا بھیٹایا گیا تھا اور کسی کو بھی ان کی رہائش کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔Mirwaz umar Farooq not allowed for Friday prayers at Jamia masjid Srinagar
ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد نے گزشتہ کل ہی میرواعظ کے اسقبال اور خطبے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ آج جامع میں مصلحوں کی خاصی تعداد میرواعظ محمد عمر فاروق کو دیکھنے اور سننے کے لیے منتظر بھیٹی تھی، لیکن جب یہ خبر آئی کہ میرواعظ جامع میں خطبے کی اجازت نہیں دی گئی تو نمازیوں کے دل آزدر ہوئے۔ انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک جانب انتظامیہ بلند وبانگ دعوے کررہی ہے کہ اگست 2019 سے میرواعظ خانہ نظر بند نہ تھے اور نہ ہیں تو دوسرے جانب موصوف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوا ہے حکام کے دعوے کتنے سچ اور کتنے جھوٹ ہیں۔Anjuman Auqaf Jamia masjid on mirwaiz Detention
سبھوں کی نظریں جمعہ پر ٹیکی ہوئی تھی۔ اگرچہ یہ واضح نہیں تھا کہ حکام انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔ البتہ چند دنوں سے یہ قیاس ضرور کیا جارہا تھا کہ اس مرتبہ میرواعظ کو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبے دینے کی جانے اجازت دے دی جائے گئ۔ لیکن آج بھی ایسا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔
ایسے میں جامع مسجد میں مصلحوں نے حکام کے رویے اور میرواعظ کی مسلسل کی نظر بندی کے خلاف احتجاج کے طور پلے کارڈ ہاتھ میں رکھے تھیں جن میں میرواعظ کے فوٹو کے ساتھ یہ نعرہ درج تھا کہ جھوٹ بولنا بند کرو میر واعظ کو رہا کرو۔Mirwaz Barred for Friday prayers at Jamia masjid Srinagar
جامع مسجد سرینگر میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی مصلحوں کی کافی تعداد دیکھنے کو ملی جو کہ میرو واعظ کے واعظ و تبلیغ اور جمعہ خطبے کو سننے کے لئے آئے تھے ۔ حکام کی جانب سے میر واعظ کو رہا نہ کیے جانے پر لوگوں نے بے حد رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برسوں سے مسلسل خانہ نظر بند ہیں ایسے میں اگست 2019 سے جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے میرواعظ محمد عمر فاروق کو کسی بھی مزہبی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq