ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عسکری کاروائیوں میں نمایاں کمی'

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 2:19 PM IST

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ایم وی شری یامس کمار نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پر عسکری حملوں سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ جس کا جواب جی کشن ریڈی نے تحریری طور پر دیا ہے۔

'دفعہ 370 کو منسوخ کے بعد عسکری کاروائیوں میں نمایاں کمی'

بدھ کو راجیہ سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ (ایم او ایس) جی کشن ریڈی نے بتایاکہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ریڈی نے کہا اگست 2019 سے ستمبر 2020 کے دوران ملک میں عسکریت پسندی کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے یہ تحریری جواب میں جانکاری دی۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ایم وی شری یامس کمار نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو منسوخ کیے جانے کے بعد عسکری حملوں سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ جس کا جواب جی کشن ریڈی نے تحریری طور پر دیا۔

ریڈی نے ایک تحریری جواب میں کہا '5 اگست 2019 کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔'

دہشت گردی کے واقعات کی تعداد کی تفصیلات دیتے ہوئے وزیر نے بتایا 5 اگست 2019 سے پہلے 29.06.2018 سے 04.08.2019 تک 455 عسکری واقعات پیش آئے۔ 5 اگست 2019 کے بعد 05.08.2019 سے لے کر 09.09.2020 تک صرف 211 واقعات پیش آئے۔

ریڈی نے بتایا 05.08.2019 سے 09.09.2020 کے دوران ملک کے مشرقی علاقوں میں کوئی عسکری حملہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے سوال پر ریڈی نے کہا "حکومت نے عسکریت پسندی کے خلاف سخت پالیسی اپنائی ہے اور سیکیورٹی اپریٹس کو مضبوط بنانا، اس کے خلاف قانون پر سختی سے عملدرآمد جیسے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.