ETV Bharat / state

Amit Shah On NIA Offices ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ - چنتن شیویر کانفرنس ہریانہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں 64 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکت میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔Amit Shah On Militancy In JK

Militancy down by 34% in JK, every state to have NIA office by 2024 says amit shah
امت شاہ
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 9:42 PM IST

ہریانہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2024 تک ہر ریاست میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ نے سورج کُنڈ، ہریانہ میں ریاستی وزرائے داخلہ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Amit Shah On Militancy In JK

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں 64 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکت میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں اس وقت سے 57,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔Amit Shah On Development After Abrogation of Article 370

ویڈیو

شاہ نے کہا کہ جرائم کی نوعیت بدل رہی ہے اور وہ بے سرحد ہو رہے ہیں، اس لیے تمام ریاستوں کو مشترکہ حکمت عملی بنا کر اس کے خلاف لڑنا ہو گا۔ اس مشترکہ حکمت عملی کو تشکیل دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے حکومت مرکز اور ریاستوں میں ’کوآپریٹو فیڈرلزم، اور ’ٹیم انڈیا‘ کے نقطہ نظر کے تحت تعاون، تال میل کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو خوف سے پاک کرنا اور جرائم پر قابو پانا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستیں مل کر سوچ سمجھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

مزید پڑھیں: Amit Shah On Security Situation مودی دور حکومت میں کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے، امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی، جموں و کشمیر اور شمال مشرق سے متاثرہ علاقے جو کبھی تشدد اور بدامنی کے ہاٹ اسپاٹ تھے، اب ترقی کے ہاٹ اسپاٹ بن رہے ہیں۔ 2014 کے بعد سے شورش کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 60 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے۔ شمال مشرق کے 60 فیصد سے زیادہ علاقوں سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو واپس لینے کے بعد امن بحال ہو گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال میں بہتری پر شاہ نے کہا کہ ان علاقوں میں تشدد کے واقعات میں 77 فیصد کمی آئی ہے۔اموات کی تعداد میں 85 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔

شاہ نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب اس ملک کی تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں تعاون پر مبنی وفاقیت کا جذبہ محرک ہونا چاہئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ چنتن شیویر ملک میں علاقائی تعاون کو مزید وسعت دے گا۔کانفرنس میں گورنر، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، مرکزی ہوم سکریٹری اور ریاستی ہوم سکریٹری شرکت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.