ETV Bharat / state

MHA on Militancy incidents : کشمیر میں دو برسوں کے دروان عسکریت پسندی کے 437واقعات

’’سنہ 2020 میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق 244 واقعات رونما ہوئے Kashmir Militancyوہیں 2021 میں 229 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔‘‘

MHA on Militancy incidents : کشمیر میں دو برسوں کے دروان عسکریت پسندی کے 437واقعات
MHA on Militancy incidents : کشمیر میں دو برسوں کے دروان عسکریت پسندی کے 437واقعات
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 8:19 PM IST

سرینگر: وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے منگل کو کہا کہ 2020 اور 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 182 شہری اور سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔ Militants Killed in Kashmirایک تحریری جواب میں ایم ایچ اے نے کہا کہ’’سنہ2020 اور 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق 437 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان دو برسوں میں 104 سیکورٹی فورس اہلکار اور 78 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔‘‘

وزارت داخلہ کے مطابق 2020 میں عسکریت پسندی سے متعلق 244 واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 62 اہلکار اور 37 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ MHA on Militancy incidents in Kashmirوہیں 2021 میں عسکریت پسندی سے متعلق 229 واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 42 اہلکار اور 41 عام شہری ہلاک ہوئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی عسکریت پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کافی طور پر بہترہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے میں مکمل امن قائم ہو سکے۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے منعقد کرانے پر انکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کا دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک حد بندی کمیشن تشکیل دیا تھا، جس نے 14 مارچ 2022 اور 5 مئی، 2022 کو جموں اور کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے حلقوں کی حد بندی سے متعلق احکامات کو مطلع کیا ہے۔

اس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ووٹرز کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: سنہ 2020 میں عسکری واقعات میں کمی: وزارت داخلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.