ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں شدید گرمی جاری، موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Srinagar

کشمیر: شدید گرمی کے بیچ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 12:16 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے موجودہ گرمی کی لہر تھم جانے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔MeT Predicts Wet Spell In Kashmir

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 16 جون کی دو پہر سے 19 جون تک موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جن سے گرمی کی موجودہ لہر تھم جانے کا امکان ہے۔ ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kashmir

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in kashmir: کشمیر میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ، مزید بارشیں متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.