ETV Bharat / state

'کشمیر میں آج سہ پہر بعد بارش و برف باری ہوگی'

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے برف و بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 2:41 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم ڈاکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ وادی میں آج سہ پہر بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو سے 7 مارچ تک سے جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ 6 مارچ کو وادی کے میدانی علاقوں میں بھی برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وہی کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.7، کٹرا میں 11.2، بٹوٹ میں 4.9، بانہال میں 3.2 اور بدھروا میں 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.