سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے درمیان محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 20 سے24 جولائی تک موسلا دھار بارش ہوسکتی ہیں۔ weather in Kashmir
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Kashmir weather Update: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان