ETV Bharat / state

Mental Health of Elder People in Kashmir: معمر افراد کی ذہنی صحت پر بات کرنا وقت کی اہم ضرورت - ذہنی بیماریوں پر ورکشاپ

ذہنی اور نفسیاتی صحت مجموعی صحت کا انتہائی اہم جز ہے۔ یہ حقیقیت ہے کہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے سے ہماری کمیونٹی دور بھاگتی ہے۔ جب کہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے، ان سے نمٹنے کا طریقہ سکیھنے اور باہمی تعاون کا ماحول پیدا کرنے سے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ Mental Health a Great Concern

mental-health-of-elder-people-in-kashmir-a-need-of-hour
بزرگوں کے ذہنی صحت پر بات کرنا وقت کی اہم ضرورت
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 4:42 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 6:09 PM IST

سرینگر: کورونا کی وبا کے سبب غیریقینی صورتحال اور غیر متوقع نفسیاتی خوف ہمارے اندر سرایت کر گیا ہے جسے باہر نکلنا بہت مشکل ثابت ہورہا ہے۔ نفسیاتی پریشانیوں جیسے خوف، اضطراب، گھبراہٹ، تنہائی پسندی اور دیگر نفسیاتی مسائل نے ہمیں گھیر رکھا ہے، نہ صرف نوجوان بلکہ بزرگ اشخاص بھی ایسی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔
اسی صورتحال کو مدنظر رکھر براڈ وے ایجوکیش ہب نے سنٹرل گورنمنٹ پینشینئرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بزرگ اشخاص کے لیے ذہنی صحت سے متعلق یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں ریڈیو کشمیر او دوردرشن سرینگر کے کئی سابق ڈائریکٹر صاحبان، سابق پروڈوسرز اور سابق اعلی افسران کے علاوہ دیگر عمر رسیدہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔Workshop on Mental Health in Srinagar

بزرگوں کی ذہنی صحت پر بات کرنا وقت کی اہم ضرورت

اس موقع پر ماہرین نے عمر رسیدہ اشخاص کی توجہ، جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی طرف مبذول کرائی، تاکہ وہ ذہنی بیماریوں کے شکار ہونے سے بچ سکیں، کیونکہ نوکری میں سبکدوش ہونے کے بعد ہمارے یہاں کئی ایسے بزرگ افراد بھی ہیں جو کہ بوریت یا تنہائی کا شکار ہوکر مختلف ذہنی تکالیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں وادی کشمیر میں اس طرح کے ورکشاپز کے ذریعے ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے زیادہ سے زیادہ سائکالوجسٹز اور سائکٹرسٹز کو سامنے آنا پڑے گا، تاکہ عمر رسیدہ افراد کے ذہنی صحت کے مسائل پر کام پر کیا جائے۔

منعقدہ ورکشاپ کے دوران کئی مدعو شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے سبکدوشی کے بعد خود کو مشغول رکھنے کے اپنے تجربات بھی حاضرین سے شیئر کیے۔ مقررین نے کہا کہ جسمانی تندریسی، خوشی اور راحت کا دار و مدار ذہنی صحت پر ہے۔ اگر انسان کسی وجہ سے ذہنی طور صحت مند نہ ہو تو اس کے اثرات پورے بدن پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ ہی انسان کے سارے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس لیے ذہنی صحت کی تندرستی کافی اہمیت کی حامل ہے۔

ذہنی اور نفسیاتی صحت مجموعی صحت کا انتہائی اہم جز ہے جو کہ موجودہ وبائی حالات کی وجہ سے مسٔلہ بن گیا۔ یہ حقیقیت ہے کہ ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے سے ہماری کمیونٹی دور بھاگتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے، ان سے نمٹنے کے طریقے سکیھنے اور باہمی تعاون کا ماحول پیدا کرنے سے بڑے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر براڈوے ایجوکیش ہب کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیر میں بزرگوں کے ذہنی صحت کے تعلق سے بہت کم بات کی جاتی ہے۔ ایسے میں ان کی کوشش رہے گی کہ آئندہ بھی اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد ہو ، تاہم اس کے لیے سبھی کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔ انسان کا ذہنی و نفسیاتی طور پر صحت مند ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جسمانی طور پر صحت مند ہونا ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2022, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.