ETV Bharat / state

Money Laundering Case: محبوبہ مفتی کی والدہ کا ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کا امکان - انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

اپنی والدہ کو طلب کیے جانے والے سمن کے بارے میں محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ حکومت ہند سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لئے تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

محبوبہ مفتی کی والدہ کا ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کا امکان

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 11:39 AM IST

Updated : Jul 14, 2021, 12:49 PM IST

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوسکتی ہیں۔

ستر سالہ گلشن، پی ڈی پی کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی سعید کی اہلیہ ہیں۔ انہیں ای ڈی نے 14 جولائی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے اور انہیں سرینگر کے راج باغ میں واقع دفتر میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ گلشن نذیر صبح 11 بج کر 30 منٹ پر راج باغ میں ای ڈی کے دفتر کے سامنے حاضر ہوں گی اور وہ محبوبہ مفتی کے ہمراہ ہوں گی۔

اپنی والدہ کو طلب کیے جانے والے سمن کے بارے میں محبوبہ نے کہا تھا کہ حکومت ہند سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لئے تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

اس سال مارچ میں ای ڈی کی جانب سے سری نگر میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کیس میں محبوبہ مفتی سے خود پوچھ تاچھ ہوئی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو آرٹیکل 35 اے اور 370 کے موقف کے لئے نشانہ بنایا گیا تھا۔

پوچھ تاچھ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی عوام کے حقوق اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، جسے 5 اگست 2019 کو بی جے پی حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے دفتر میں حاضر نہ ہوسکیں

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھی محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن کو ای ڈی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی تھی جس میں انہیں 15 اپریل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر واقع راج باغ سرینگر میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔ لیکن طبیعت ناساز ہونے کے سبب وہ دفتر میں حاضر نہیں ہوئی تھی۔

اس سے قبل سری نگر میں اسی دفتر میں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن فنڈ بدعنوانی معاملہ میں این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ سے ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی تھی۔

Last Updated : Jul 14, 2021, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.