سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ۔ حکام کے مطابق التجا کو دو سال سال معیاد کے ساتھ پاسپورٹ جاری کیا گیا۔
ریجنل پاسپورٹ آفس کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کو لکھے گئے خط کے مطابق، التجا، جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کی التجا کا پاسپورٹ کی معیاد 5 اپریل 2023 سے 4 اپریل 2025 تک ہے۔
اس حوالے سے التجا مفتی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاسپورٹ اجراء کرنے سے کوئی احسان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حریت ہوئی کہ میرے پاسپورٹ کی میعاد صرف دو سال کے رکھی گئی ہے، جبکہ پاسپورٹ کی معیاد 10 سال کے لیے ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ التجا مفتی نے گذشتہ برس جون کے مہینے میں پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کی تھی، لیکن انہیں ریجنل پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ نہیں ملا۔ پاسپورٹ حکام کے مطابق التجا مفتی کو سی آئی ڈی محکمہ کی جانب سے کلئرینس نہ ملنے کی وجہ سے پاسپورٹ واگزار نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے التجا نے کہا کہ پاسپورٹ حاصل کرنا میرا آئینی حق ہے اور قانون کے مطابق 30 دن میں پاسپورٹ جاری کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر نے میری ذاتی آزادی کو متاثر کیا ہے جس میں سفر کا حق بھی شامل ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفیسر کی اس معاملے میں غیر ذمہ داری اور تاخیر کو غیر آئینی قرار دیا جانا چاہیے۔
بتادیں کہ التجا مفتی نے 9 جنوری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) سی آئی ڈی کے دفتر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے پاسپورٹ ویریفیکیشن گزشتہ 6 مہینے سے جان بوجھ کر نہیں کی، جس کی وجہ سے انہیں پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بیرون ملک سفر کا حق ایک بنیادی حق ہے اور اسے جواب دہندہ یا اس کی ایجنسیوں کے ذریعہ کی جانے والی غیر معمولی طویل انکوائری کا یرغمال نہیں بنایا جاسکتا۔
مزید پڑھیں: Iltija Mufti Approaches HCJKL: التجا مفتی کا پاسپورٹ معاملے میں ہائی کورٹ سے رجوع