ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On Zubair Arrest: کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 4:02 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک کی سربراہ و جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے محمد زبیر کی گرفتاری پر کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جو طریقہ کشمیر میں استعمال کیا ہے اب یہی طریقہ کار پورے ملک میں مخالفین اور صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ Mehbooba Mufti On Zubair Arrest

the-kashmir-model-is-now-being-implemented-across-the-country-says-mehbooba-mufti
کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 اجلاس میں اظہار رائے آزادی کی حفاظت کی بات کرتے ہیں وہیں دوسری جانب آلٹ نیوز فیکٹ چیکر کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Mehbooba Mufti On Zubair Arrest

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جو طریقہ کشمیر میں اپنایا ہے اب یہی طریقہ کار پورے ملک میں مخالفین اور صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا محبوبہ مفتی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بھارت جو دنیا میں جمہوری نظام سے معروف تھا اب بی جے پی سرکار اس کو چین جیسے نظام کی طرف لے جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ محمد زبیر کو پولیس نے ان کی سچی صحافت اور بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نُپور شرما کی طرف سے گستاخانہ الفاظ کے متعلق رپورٹ کرنے کے تحت گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ زبیر کو دہلی پولیس نے 2020 کے ایک کیس کے سلسلے میں 27 جون کو طلب کیا تھا، لیکن اس معاملے میں زبیر کو ہائی کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ حاصل ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کی ہے۔ یہ گرفتاری دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او (انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز) کے خصوصی سل نے کی ہے۔ زبیر کے خلاف دفعہ 153، 295A کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.