ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti on Teesta Setalvad: انصاف کا مطالبہ سازش کے مترادف ہوگیا ہے: تیستا کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے معروف کارکن تیستا سیتلواڑ کی 2002 گجرات فسادات معاملے میں گرفتاری پر ردعمل ظاہر کیا۔ Mehbooba Mufti Reacts on Detains Activist Teesta Setalvad

Mehbooba Mufti Reacts on Detains Activist Teesta Setalvad
انصاف کا مطالبہ سازش کے مترادف ہوگیا ہے: تیستا کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا ردعمل
author img

By

Published : Jun 26, 2022, 4:12 PM IST

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'افسوس اس بات پر ہے کہ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونے کو مجرم قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے اور انصاف کا مطالبہ کرنا سازشوں کے مترادف ہے'۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ 'معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے، یہ فیصلہ جسے بند کرنا چاہیے تھا، انصاف کے متلاشیوں کو سزا دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے'۔

  • Appalled that standing with the victims has been criminalised & asking for justice is equated with hatching conspiracies. To make matters worse, this judgement which should’ve served a closure is instead being used to punish the seekers of justice. https://t.co/sVOFblnKhn

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) June 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ایک ٹیم نے معروف سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیستا اور دو سابق آئی پی ایس افسران کے خلاف گجرات فسادات کے بارے میں مبینہ طور پر غلط معلومات دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ایک دن بعد ہوئی جب سُپریم کورٹ نے گجرات فسادات سے متعلق معاملات میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور دیگر کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ کو چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔ گجرات پولیس نے اس معاملے میں سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ، سابق آئی پی ایس افسر آر بی سری کمار اور کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat ATS Detains Teesta Setalvad: تیستا سیتلواڑ کو گجرات اے ٹی ایس نے حراست میں لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.