سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کی نکتہ چینی کی۔واضح رہے کہ بدھ کے روز محبوبہ مفتی سرحدی ضلع پونچھ میں ایک مندر میں گئی تھی اور مندر میں شیولنگ پر پانی چڑھاکر پوجا کی، جس کے بعد محبوبہ مفتی لگاتار تنقید کا نشانہ بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti Worships Shivling محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر پانی چڑھا کر پوجا کی
اس حوالے سے بی جے پی کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کا مندر جانا محض ایک سیاسی چال ہے جبکہ بعض مولانا حضرات نے محبوبہ کے اس قدم کو اسلام کے خلاف بھی قرار دیا ہے جس کے بعد محبوبہ مفتی نے جموں پہنچ کر پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور جب کوئی مندر جاتا ہے تو وہاں ہنگامہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ گنگا جمنی ثقافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یشپال شرما نے مندر بنوایا تھا میں اندر سے مندر کو دیکھنا چاہتی تھی جب وہاں کسی نے پیار سے میرے ہاتھ میں لوٹا تھما دیا۔ اب کسی نے اسے اتنی عقیدت سے لوٹا تھمادیا تو میں نے پانی پیش کیا۔ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے نہ کہ میرے مذہب کا۔ اس میں زیادہ بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔