ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Criticises LG Manoj Sinha: محبوبہ مفتی نے ایل جی کی تنقید کی - سوریہ مندر میں پوجا

’’کشمیریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید خانوں کی زینت بنایا گیا ہے جب کہ ایل جی قانون کی خلاف ورزی کرکے اے ایس آئی کے تحفظ شدہ مقام پر پوجا Mehbooba Mufti on Pooja in Sun Temple کرنے جاتے ہیں۔‘‘

Mehbooba Mufti Criticises LG Manoj Sinha: محبوبہ مفتی نے ایل جی کی تنقید کی

author img

By

Published : May 10, 2022, 1:22 PM IST

Updated : May 10, 2022, 1:47 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مارتند سوریہ مندر میں پوجا پاٹ کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سخت تنقید کی ہے۔ Mehbooba Mufti Criticises LG Manoj Sinha محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر میں انتظامیہ پوجا پاٹ اور لوگوں کو دھونس دباؤ کے تحت خاموش کرنے تک محدود کی گئی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے ایل جی کی تنقید کی
محبوبہ مفتی نے ایل جی کی تنقید کی

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’’کشمیریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید خانوں کی زینت بنایا گیا ہے جب کہ ایل جی قانون کی خلاف ورزی کرکے اے ایس آئی کے تحفظ شدہ مقام پر پوجا کرنے جاتے ہیں۔ ‘‘Mehbooba Mufti on Pooja in Sun Templeیاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے مارتند سوریہ مندر میں پوجا کی تھی۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے مندر میں پوجا پاٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مندر میں پوجا نہیں کی جا سکتی ہے کیونکہ اس کا تحفظ اے ایس آئی کر رہی ہے۔‘‘

اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ ’’مندر میں پوجا پاٹ کا انعقاد کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔‘‘ اے ایس آئی کے ایک سینیئر آفیسر نے کہا ہے کہ ’’معمول کے مطابق اے ایس آئی کی زیر نگرانی کسی بھی تاریخی عمارت میں مذہبی اجتماعات منعقد نہیں کیے جاتے۔ ASI over Pooja in Temple صرف مذہبی عبادت گاہوں میں منعقد کیے جاتے ہیں لیکن شرط ہے کہ وہاں عبادت کبھی بند نہ ہوئی ہو۔ شنکر آچاریہ مندر سرینگر، جامع مسجد سرینگر، اور فتح پور سیکری مسجد کو جب اے ایس آئی نے اپنی نگرانی میں لے لیا تھا تب وہ عبادت گاہیں تھی، ویران نہیں تھی۔‘‘

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ کو نوٹس بھی ارسال کیا ہے۔

Last Updated : May 10, 2022, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.