ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کیا - ایسٹ انڈیا کمپنی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی صرف کشمیریوں پر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر لوگوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس لئے ان کی جاسوسی کی جارہی ہے۔

'بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی مترادف'
'بی جے پی اور ایسٹ انڈیا کمپنی مترادف'
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 4:52 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے طرز پر حکومت کررہی ہے اور ملک کے ہی لوگوں پر شک کررہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کیا
سرینگر میں پارٹی کی 22ویں یوم تاسیس کی تقریب پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی برطانیہ، انگریزوں اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے طرز پر حکومت کررہی ہے- حکومت ملک کے لوگوں اور لیڈران پر شک کررہی ہے اور اب فون کالز ریکارڈ کرکے ان کی گفتگو سن رہی ہے- انہوں نے کہا بی جے پی حکومت اسرائیل سے اسپائی ویئر خرید کر اپنے ہی لوگوں کی گفتگو سنتی ہے۔

مفتی نے کہا کہ بی جے پی صرف کشمیریوں پر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر لوگوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس لئے ان کی جاسوسی کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ کوئی نامعلوم ایجنسی اسرائیل کی کمپنی این ایس او کا تیار پیگاسس اسپائی ویئر استعمال کرکے کئی نامور صحافیوں اور سیاسی لیڈران کے فونز کی جاسوسی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی نے مبینہ فرضی انکاؤنٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

واضح رہے عالمی میڈیا کے ایک کنسورشیم ( انجمن) کے ذریعہ لیک ہوئے ڈیٹا پر مبنی تحقیقات سے یہ ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل میں مقیم بدنام زمانہ کمپنی این ایس او گروپ کے تیار کردہ ملٹری گریڈ اسپائی ویئر کو صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی اختلافات رکھنے والوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی اسپائی ویئر سے صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی کا انکشاف

پیرس میں مقیم صحافت کی غیر منافع بخش تنظیم فوربیڈن اسٹوریز، انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور 16نیوز آرگنائزیشن نے مشترکہ طور پر یہ تحقیقات کی ہیں۔ انہوں نے 50 ہزار سے زائد صحافیوں کے موبائل فون کی فہرست میں سے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کی شناخت کی ہے، جن پر مبینہ طور پر این ایس او کے ذریعہ نگرانی رکھی جارہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.