ETV Bharat / state

Security Meeting for G20 Summit جی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے سول و پولیس افسران کو چوکس رہنے کی ہدایات

author img

By

Published : May 15, 2023, 9:40 PM IST

رواں ماہ کے آخری عشرہ میں یعنی 22 سے 24 مئی تک سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لیے انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ وہیں آج سرینگر میں سول و پولیس افسران نے اس حوالے سے ایک میٹنگ منعد کی جس کی صدرت اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار اور صبوئی کشمیر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کی۔

meeting-of-police-and-civil-officers-held-in-srinagar-for-g20-summit
ی ٹوئنٹی سمٹ کیلئے سول و پولیس افسران کو چوکس رہنے کی ہدایات

سرینگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو ہونے والی بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ کے سلسلے میں سرینگر ضلع کے پولیس و سول افسران کو سکیورٹی کے متعلق کئی ہدایات دیئے گئے۔افسران کو جی ٹوئنٹی کے دوران عوام سے بھی اچھا سلوک کرنے کی ہدایت دی گئی اور کسی بھی شہری کو ہراساں نہ کرنے کے متعلق بھی کہا گیا۔
اس میٹنگ کی صدارت کشمیر پولیس زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار اور صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کی۔میٹنگ میں ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ محمد اعجاز، ضلع کے ایس پیز، ڈی ایس پیز، تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں نے شرکت کی۔

اے ڈی جی پی نے پولیس و سول افسران کو ہدایت دی کہ وہ آپس میں تال میل رکھے اور جی ٹوئنٹی سمٹ کو پر امن ماحول میں منعقد کرنے کے لئے تمام طرح کے اقدامات اٹھائے۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ رات کے دوران سڑکوں پر پہرہ لگایا جائے تاکہ عسکریت پسندوں کو حرکت کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔انہوں افسران کو بتایا کہ افواہ پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کی جائے اور ان پر بروقت قانونی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir کشمیر میں جی 20 سمٹ کئی معنوں میں اہمیت کا حامل

غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے بین الاقوامی ممالک کی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے، جو بلواڈ روڈ پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس سمٹ میں جی ٹوئنٹی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں جہاں وہ عالمی سطح پر موسمی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، معاشی سست روی سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.