ETV Bharat / state

سرینگر کے سب سے کم عمر فلمساز جنید حنیف سے ملیں

اپنی ایک الگ پہچان بنانے کے جنون سے ہی جنید حنیف نے با ضابطہ طور اداکاری اور فلم سازی میں ایف ٹی آئی آئی میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی ہے اور مزید سیکھنے کے عمل کو یہ ممبئی اسکول آف ڈرامہ سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

سرینگر کے سب سے کم عمر فلمساز جنید حنیف سے ملیں
سرینگر کے سب سے کم عمر فلمساز جنید حنیف سے ملیں
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:14 PM IST

وادی کشمیر کے لڑکے اور لڑکیاں جہاں مخلتف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، وہیں اب یہاں کے نوجوان اداکاری اور فلم سازی میں بھی اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کر کے قابل تعریف کام انجام دے رہیں۔ اس کی تازہ مثال سماجی پیغام پر منبی جنید حنیف کے بنائے گئے 'گردش' نام کی یہ ویڈیو ہے جوکہ اس وقت کافی مقبول ہورہا ہے۔ یہ ویڈیو انسانی سمگلنگ کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔

سرینگر کے سب سے کم عمر فلمساز جنید حنیف سے ملیں

شہر خاص کے خانیار علاقہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ جنید حنیف نے اپنے دوستوں کے تعاون سے اس ویڈیو کو بنایا ہے۔

ویڈیو میں جنید نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کا کام بھی انجام دیا ہے۔ جنید اسکول کے دنوں سے ہی اداکاری اور فلم سازی میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تاہم جنید نے اپنے بچن کے خواب کو حقیقت کا روپ اس وقت دیا جب 2020 میں پہلی مرتبہ انہوں نے 'بالہ یارو' نام کے ایک میوزکل ویڈیو میں بطور اداکار کام کیا۔

اپنی الگ پہچان بنانے کے جنون سے ہی جنید نے با ضابطہ طور اداکاری اور فلم سازی میں ایف ٹی آئی آئی آئی میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی ہے اور مزید سیکھنے کے عمل کو وہ ممبئی اسکول آف ڈرامہ سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

اربن صوفئ یز نام کے گروپ کی جانب سے انسانی سمنگلنگ پر بنایا گیا یہ ویڈیو حال ہی منظر عام آیا ہے۔ ویڈیو کے ذریعہ نوجوانوں اور عام لوگوں کی توجہ ایک خاص موضوع کی طرف مبزول کروانے کی کوشش کی گئی ۔ وہیں، اس ویڈیو میں کام کرچکے سبھی 35 نوجوانوں کا تعلق کشمیر سے ہی ہے۔

جنید حنیف کو فلم سازی کے پیشہ میں آگے بڑھنے اور اس کو مزید پروان چڑھانے کے لیے اپنے والدین کا بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔

اربن صوفئیز کے بنائے گئے اس ویڈیو کو جہاں نوجوان کافی پسند کررہے ہیں، وہیں اب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زرین خان کے علاوہ اداکار ہیمانشو اور اعجاز خان بھی جنید اور اس کے گروپ کے کام کی نہ صرف سرہانا کررہے ہیں بلکہ عام لوگوں کو "گردش" ویڈیو دیکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

وادی کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر کمی ہے تو وہ ہے بہتر سہولیات اور پلیٹ فارم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.