ETV Bharat / state

کشمیر کی معروف آر جے صوفی - ریڈیو جاکی صوفی

شہر سرینگر سے تعلق رکھنے والی معروف آر جے صوفی گزشتہ 13 برس سے براڈ کاسٹنگ پیشہ سے وابستہ ہیں۔

ملیے کشمیر کی معروف آر جے صوفی سے
ملیے کشمیر کی معروف آر جے صوفی سے
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:05 PM IST

ریڈیو جاکی صوفی کا اصلی نام یُسریٰ حسین ہے جو کہ بہت کم لوگوں کومعلوم ہوگا۔ لیکن یسریٰ حسین اپنے ریڈیو نام سے ہی یہاں جانی اور پہنچانی جاتی ہے۔

ملیے کشمیر کی معروف آر جے صوفی سے

یُسری حسین نے سن 2007 میں اس وقت کے پہلے نجی ایف ایم اسٹیشن بگ 92 سے اپنے پیشے کا آغاز کیا۔ صوفی نے ان برسوں کے دوران کئی ریڈیو شوز کی میزبانی کی۔ لیکن نون چائے وید صوفی ان کا مقبول ترین شو رہا ہے۔ جو کہ ابھی بھی لوگوں خاص کر نوجوانوں میں زبان زد عام ہے۔

صوفی آج 5.93 ریڈ ایف میں بحثیت پراگرامنگ ہیڈ اپنے فرائض انجام دی رہی ہیں۔ وہیں یہ "نون چائے وید صوفی" کے بدلے سپہر 3بجے سے 5 بجے تک" ریڈ انڈیز شفل" نامی ایک نئے شو کی بھی میزبانی کرتی ہیں ۔جس میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے وادی کے نئے اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان کو دعوت دی جاتی ہے ۔شو میں مہمان کے ساتھ بات چیت کے علاوہ بالی وڈ موسیقی سے بھی سامعین کو محظوظ کیا جاتا ہے۔

جوبائیڈن کے وہائٹ ہاوس جانے کا راستہ صاف

صوفی منفرد لہجہ اور بول چال کی وجہ سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں وہیں لائیو شو کے دوران سامعین سے پرنک کالز یعنی ہنسی مزاق کی غرض سے کی جانے والی کالز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔کشمیر میں نجی ایف ایم اسٹیشنوں کو خبریں یا حالات حاضرہ کے پروگرام نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے تاہم یہ اخبارات کی ہیڈ لائنز کو موضوع گفتگو بناتے ہیں۔

صوفی کہتی ہیں کہ کشمیر میں کشیدہ حالات کے چلتے لوگ دباؤ میں رہتے ہیں تو ان کے لئے فن اور موسیقی بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران بھی انہوں نے اپنے سامعین کو کورونا وائرس کی صورتحال، احتیاط اور اسے منسلک دیگر معاملات سے آگاہ رکھنےکے لئے لائیو شوز برابر کئے ۔جبکہ سننے والوں کو موسیقی کے زریع تفریح فراہم کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی گئی ۔

صوفی 'ریڈ انڈیز شفل' نامی نئے شو میں اردو بولتی ہیں لیکن پھر بہت سارے انگریزی الفاظ بھی اس میں شامل کرتے ہوئے مہمان کا سامعین سے تعارف کراتی ہیں اور تھوڑی دیر بعد موسیقی کا سلسلہ شروع کر دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.