ETV Bharat / state

ملیے بھارت کی مسلم خاتون پائلٹ سے

عائشہ نے کہا کہ 'میں نے اس فیلڈ کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ یہ عام 9-5 ڈیسک کی نوکری کی طرح نہیں ہے۔ مجھے مستقل طور پر نئی جگہوں، مختلف قسم کے موسم اور نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔'

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:09 AM IST

Updated : Feb 3, 2021, 3:29 PM IST

بھارت کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ، کشمیر کی 25 سالہ عائشہ عزیز

عائشہ عزیز، 25 سالہ خاتون پائلٹ ہیں جن کا شمار ملک کی کم عمر خاتون پائلٹ میں ہوتا ہے۔ وہ کشمیری خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں۔

سال 2011 میں عائشہ عزیز 15 سال کی عمر میں لائسنس حاصل کرنے والی کم عمر ترین طالبہ پائلٹ بن گئیں اور اگلے سال روس کے سوکول ایئر بیس پر مِگ - 29 جیٹ طیارے کی پرواز کرنے کی تربیت حاصل کی۔

بعد میں انہوں نے بامبے فلائنگ کلب (بی ایف سی) سے ہوابازی میں گریجویشن کیا اور 2017 میں کمرشیل لائسنس حاصل کیا۔

عائشہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کشمیری خواتین نے تعلیم کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کشمیر کی 25 سالہ عائشہ عزیز بھارت کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ

انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ کشمیری خواتین بہت بہتر کام کر رہی ہیں، خاص کر تعلیم میں۔ کشمیر کی ہر دوسری عورت اپنا ماسٹر یا اپنی ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں۔ وادی کے لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔'

ملازمت کے لئے ضروری مختلف اوقات اور کام کے متحرک ماحول کے باوجود 25 سالہ خاتون نے کہا کہ وہ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے میں خوش ہیں۔

عائشہ نے کہا کہ 'میں نے اس فیلڈ کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ میں بہت چھوٹی عمر سے ہی سفر کرنا پسند کرتی تھیں اور پرواز سے بہت لگاؤ تھا۔ بہت سے لوگوں سے ملنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے میں پائلٹ بننا چاہتی تھیں۔ یہ کافی چیلنجنگ ہے کیونکہ یہ عام 9-5 ڈیسک کی نوکری کی طرح نہیں ہے۔ مجھے مستقل طور پر نئی جگہوں، مختلف قسم کے موسم اور نئے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس پیشے میں آپ کی ذہنی حالت بہت مضبوط ہونی چاہئے کیونکہ آپ پر سینکڑوں مسافروں کی بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔'

والدین بھی عائشہ کی کامیابی اور کامرانی سے بے حد خوش ہیں۔ عائشہ کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے خواب پورے کرنے کی مکمل آزادی دینا چاہئے۔

عائشہ نے اپنے والدین سے بھی اظہار تشکر کیا، جنہوں نے ان کی حمایت کی اور اسے اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

عائشہ نے کہا کہ 'میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے والدین نے ہر چیز میں میری مدد کی ہے۔ ان کے بغیر میں کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ میں پیشہ وارانہ اور ذاتی سطح پر مستقل طور پر ترقی کی تلاش میں ہوں۔ میرے والد 'میرے سب سے بڑے رول ماڈل' ہیں۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.