ETV Bharat / state

لاک ڈاون: سرینگر میں سنیچر سے دکانیں کھلیں گی - open from Saturday

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈاؤن میں تقریباً تین ماہ بعد شہر سرینگر میں سنیچر سے دکانین اور دیگر تجارتی مراکز رہنمایانہ خطوط کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

لاک ڈائون: سرینگر میں سنیچر سے دکانیں کھلیں گی

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:02 PM IST

سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک شیڈول کے تحت شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی دی جائے گی جس کے تحت مجسٹریٹ نے دکانوں کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے اور اسی شیڈول کے تحت دکانیں کھولی جائیں گی۔

جن دکانوں کو پیر سے سنیچر صبح 11 بجے سے شام 5:30 تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں کتابیں، اسٹیشنری، دواساز، گراسریز، سبزی و میوہ فروش، دودھ فروخت کرنے والے، فارمنگ سامان اور دیگر اہم اشیاء بیچنے والے دکاندار شامل ہیں۔

کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس، کاسمیٹکس، فوٹ ویئر، الیکٹرانکس، جویلری، بوٹیکس اور درزی کی دکانیں صرف سوموار، بدھوار اور جمعہ کے روز صبح 11 بجے سے شام 5:30 تک کھلیں گی۔

لاک ڈائون: سرینگر میں سنیچر سے دکانیں کھلیں گی

جبکہ تیسرے زمرے میں ہینڈی کرافٹس، ہینڈلوم، تعمیراتی سامان، فرنیچر، آٹو موبائلز، سروس سٹیشن اور دیگر شعبے منگل، جمعرات اور سنیچر کو صبح 11 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجرین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہو رہے تھے، تاہم وادی کے دیگر اضلاع میں لاک ڈاؤن میں کوئی بڑی نرمی نہیں دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ19 کے مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مصدقہ کسیز کی تعداد قریباً پانچ ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 51 افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.